حیدرآباد۔ 10جولائی(اعتماد نیوز) ریاستی وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے
آج قومی بجٹ کی پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے بعد اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے
کہا کہ تلنگانہ کے ساتھ بجٹ میں انصافی ہو ئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ
کو ایک یونیورسٹی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست
کی
تقسیم کے بعد مرکزی حکومت سے یہ امید کی گئی کہ تلنگانہ کو مناسب پیکیج دیا
جا سکتا ہے۔ دوسری جانب ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ کے کیشو راؤ نے آج
مرکزی حکومت سے آندھرا پردیش کی طرح تلنگانہ کو بھی AIIMS دنے کا مطالبہ
کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بجٹ میں تلنگانہ کو مناسب فنڈس فراہم نہیں
کئے گئے۔